ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنتادل (یس) اور بی جے پی موقع پرست پارٹیاں ہیں: سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا

جنتادل (یس) اور بی جے پی موقع پرست پارٹیاں ہیں: سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا

Sun, 23 Jan 2022 12:04:50    S.O. News Service

بنگلورو، 23؍جنوری (ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ جنتادل (یس) اور بی جے پی موقع پرست پارٹیاں ہیں اور ان کے اندر کسی طرح کا سیاسی شعور نہیں ہے۔

یہاں کے پی سی سی دفتر میں جنتادل (یس) رہنما وسابق رکن کونسل بیمل کانت راجو کو کانگریس پارٹی میں شامل کرتے ہوئے سدرامیا نے اس خیال کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ جنتادل (یس) ایک موقع پرست پارٹی ہے جب کہ بی جے پی صرف آر ایس ایس کے اشاروں پر کام کررہی ہے جب کہ کانگریس ملک میں ترقیاتی پروگراموں کے ذریعہ سیاست کررہی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ریاست میں بی جے پی کو برسراقتدار آکر 3سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک کوئی ترقیاتی کام انجام نہیں دئے گئے، آبپاشی منصوبے مکمل نہیں ہوئے۔ اس لئے کانگریس نے میکے داٹو جاری کرنے کے مطالبہ میں پدیاترا نکالی۔ انہوں نے کہاکہ میکے داٹو اسکیم کی مخالفت کرنے تملناڈو حکومت کو کوئی قانونی حق نہیں ہے۔

کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں کی جانب سے کانگریس میں شمولیت کے لئے بے شمار عرضیاں کانگریس کمیٹی کے روبرو ہیں، مقامی رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد انہیں پارٹی میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کے اصولوں اور قیادت کو تسلیم کرتے ہوئے بلاشرط پارٹی میں شامل ہونے کے خواہشمندوں کو کانگریس کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہے گا۔

اس موقع پر بیمل کانت راجو، ڈاکٹر جی پرمیشور، سابق وزیر ٹی بی جئے چندرا، رکن کونسل سلیم احمد ودیگر حاضر رہے۔


Share: